نظربد کا روحانی علاج
بعض مرتبہ کسی کی نظر اتنی خطرناک ہوتی ہے کہ بچہ یا بڑا کھانا کھانا چھوڑ دیتا ہے اور روزبروز صحت گرتی جاتی ہے اس صورت میں ڈاکٹر‘ حکیم اور وید کا علاج غیرمؤثر ہوجاتا ہے کمزوری بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔ یہ آیت تین مرتبہ پڑھ کر نظر والے پر دم کردیں یا عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھ کر موم جامہ کرکے بچے یا بڑے جس کو نظر لگی ہو اس کے گلے میں ڈال دے۔
وہ آیت یہ ہے۔
وَمَا اُغْنِیْ عَنْکُمْ مِّنَ اللہِ مِنْ شَیْءٍ اِنِ الْحُکْمُ اِلَّالِلہِ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَعَلَیْہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُتَوَکِّلُوْنَ ﴿یوسف۶۷﴾
✏️ابو نعمان المدنی