← واپسی ذخیرۂ وظائف لائبریری
کیٹیگری: عام

میاں بیوی میں محبت کا روحانی عمل

خاوند یا بیوی میں محبَّت کی کمی ہو ، لڑائی جھگڑا رہتا ہو ، نااتِّفاقی ہو یا خاوند غیر عورتوں میں دلچسپی رکھتا ہو تو خاوند کی بُری عادات چُھڑوانے اور آپس میں پیار و محبت بَڑھانے کے لیے یہ عمل کیجیے۔

اِنْ شَـــــــــــاءَﷲ عَزَّوَجَلَّ ہر طرح کی نا اتفاقی و نفرت محبّت میں بدل جائے گی۔

عمــــــــــل پیش خدمت ہے ۔

کالی مرچ کے (40) چالیس دانے لیجیے پھر ہر ایک دانے پر ســــــــــــورہ یوســـــــف کی آیت نمبر 30 تیس کو ایک مرتبہ پڑھ کر پھونک مار کر آگ میں ڈالتے جائیے اور کہیے فُلاں بِنت فُلاں یا فُلاں بِن فُلاں کا دِل میری محبَّت میں تڑپے اور مُجھ سے رُجوع کرے۔

آیت کــــــــــــــریمہ یہ یے ۔ 👇🏻
وَ قَالَ نِسْوَةٌ فِی الْمَدِیْنَةِ امْرَاَتُ الْعَزِیْزِ تُرَاوِدُ فَتٰىهَا عَنْ نَّفْسِهٖۚ- قَدْ شَغَفَهَا حُبًّاؕ-اِنَّا لَنَرٰىهَا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ( پارہ 12 سُورہ یُوسُف آیت۳۰)

مُدَّتِ عمَل : اس عمل کو (21) اکیس یا (40) چالیس دن تک کریں ۔

🚫 نوٹ۔ ناجائز کام کے لیے اس عمل کی اجازت نہیں ورنہ نقصان ہو گا ۔