← واپسی ذخیرۂ وظائف لائبریری
کیٹیگری: عام

ماں میں دودھ کی کمی کا روحانی علاج

اگر بچہ کی ولادت کے بعد دودھ پیدا نہ ہوتا ہو تو ایک سو ایک بار یہ آیت بارش کے پانی پر دم کر کے پلایا جائے۔ ان شاء اللہ خوب دودھ پیدا ہو گا۔
وَ ھِیَ تَجْرِیْ بِھِمْ فِی مَوْجٍ کَالِْجِبَالِ فِیْھِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِ۔

اگر ماں کو بچہ کی ولادت کے بعد دودھ کم آتا ہو تو یہ آیت اکیس بار پانی پر دم کر کے اکیس دن تک پلایا جائے اور اسی کو لکھ کر عورت کی چھاتی پر باندھ دیا جائے۔ ان شاء اللہ عزوجل کمی دور ہوگی

وَاَوْحَیْنَآ اِلٰٓی اُمِّ مُوْسٰٓی اَنْ اَرْضِعِیْہِ فَاِذَا خِفْتِ عَلَیْہِ فَاَلْقِیْہِ فِی الْْیَمِّ وَلَا تَخَافِیْ وَلَا تَحْزَنِیْ اِنَّا رَآدُّوْہُ اِلَیْکِ وَجَاعِلُوْہُ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ 

ماں میں دودھ کی کمی ہو تو یہ آیت خمیری روٹی پر لکھ کر سات روز تک کھلایا جائے۔ مجرب عمل ہے
فَبِاَیِّ اٰٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ۔

اسم باری تعالیٰ ھو الحی القیوم تین سو مرتبہ پڑھ کر دم کرنا دودھ کی کمی کو دور کرنے کے لیے بہت نافع ہے۔
✏️ابو نعمان مدنی