← واپسی ذخیرۂ وظائف لائبریری
کیٹیگری: عام

قد بڑھانے کا روحانی عمل

آدھا گلاس پانی۔ پہلے درود ابراہیمی ایک بار پڑھیں۔ اس کے بعد پھر سورة یوسف کی پہلی آیت ( تین مرتبہ)

الٓرo تِلکَ اٰیٰتُ الکِتٰبِ المُبِینِ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ یَااَللّٰہُ یَامُرِیدُ۔

اس کے بعد ایک بار درود ابراہیمی پڑھیں۔گلاس پر پھونک مار کر تصوراتی طور پر اپنے قد کو بڑھتا ہوا خیال کر کے پانی بیٹھ کر تین سانسوں میں پی لیں۔ یہ عمل ایک مرتبہ صبح اور ایک مرتبہ شام کریں۔ یاد رہے کہ مستقل مزاجی لازمی ہے۔ اس عمل کی مدت پابندی کے ساتھ چھ ماہ ہے۔ یقین کامل شرط ہے۔ نماز اور روزہ کی پابندی لازم ہے۔ گناہوں اور جھوٹ سے بچنا اور سچ بولنا شامل ہے۔

ایک اور عمل بھی آذمودہ ہے باوضوہو کراگربتی جلائیں۔ایک بڑی بوتل عرق سونف کی اپنی پاس رکھیں۔ سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں پھر یہ عمل اس طرح پڑھیں۔

اَللہُ 66 مرتبہ پڑھیں۔
یَاقَدِیْرُ 314 مرتبہ پڑھیں۔
یَابَدِیْعُ 86 مرتبہ پڑھیں۔
یَاھُوْ 11 مرتبہ پڑھیں۔
یَاوَدُوْدُ 20 مرتبہ پڑھیں۔
یَاقَیُّومُ 156 مرتبہ پڑھیں۔

بس عمل ختم اور درود ابراہیمی سات مرتبہ پڑھیں اور یہ سارا پڑھا عرق سونف پر دم کردیں۔ 41دن تک ہر روز اسی طرح پڑھیں۔ 41 دن بعد 90 دن تک یہ عرق سونف پئیں تو 90 دن میں 41 دن پڑھائی والے بھی شامل کرنے ہیں یعنی پہلے روز سے عرق سونف پانی میں تھوڑا سا ڈال کر پی لیں اگر عرق سونف ختم ہوجائے تواور عرق سونف ملالیں اور 90دن تک صبح و شام پانی میں ملاتے جائیں‘
اس عمل میں عمر کی کوئی قید نہیں