بچے بچیوں کی شادی کیلئے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بعض مرتبہ لڑکے لڑکی شادی سے رہ جاتے ہیں ان کی عمریں ڈھل جاتی ہیں لیکن کوئی مناسب اور موزوں رشتہ نہیں ملتا‘ لڑکیوں کی بے بسی پر رونا آتا ہے‘ اس کا آسان روحانی عمل یہ ہے :۔جس لڑکی یا لڑکے کا پیغام نہ آتا ہو اسے چاہیے کہ وہ خود
پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرے اور بعد نماز عشاء باوضو سورۂ اخلاص اکتالیس مرتبہ پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل مسلسل بلاناغہ نوے دن تک کریں اور عمل کے ختم پر اللہ تعالیٰ سے اپنے رشتہ کی دعا کریں۔ انشاء اللہ عزوجل کرم ہوگا
✏️ابو نعمان المدنی