✦ عالمی روحانی مرکز دارالرضا انٹرنیشنل

شعبہ روحانیات

روحانی رہنمائی، اصلاح اور مختلف روحانی خدمات

قرآن و سنت کی روشنی میں مسنون وظائف، اذکار، شرعی استخارہ، کاٹ اور قلبی طہارت کے لیے باوقار رہنمائی

شعبہ روحانیات

روحانی خدمات (Spiritual Services)

سنتِ نبوی ﷺ کے مطابق مسنون وظائف، اذکار، شرعی استخارہ اور روحانی و قلبی علاج

سنت طریقہ
✦

استخارہ

سنتِ نبوی ﷺ کے عین مطابق نکاح، کاروبار، سفر اور اہم معاملات میں مسنون استخارہ اور ثقہ علماء کی فی سبیل اللہ شرعی رہنمائی۔

شرعی دم
✦

کاٹ

سحر، جادو، آسیب، نظرِ بد اور ناگہانی بندشوں سے نجات کے لیے معوذتین اور آیاتِ قرآنی سے شرعی کاٹ اور دم۔

روحانی برکات
✦

اسم اعظم

قرآن و حدیث میں وارد اسماءِ حسنیٰ اور اپنے نام کے اعدادی حساب کے مطابق اسمِ اعظم کی شناخت اور ورد کا طریقہ۔

مجرب ادعیہ
✦

وظائف

رزق میں برکت، بیماریوں سے شفا، قلبی سکون اور پریشانیوں سے نجات کے لیے مستند و مجرب مسنون وظائف کا ذخیرہ۔

سنت نبوی ﷺ کا طریقہ

1. آن لائن شرعی استخارہ

نکاح، سفر، کاروبار یا دیگر اہم امور میں سنت کے مطابق مسنون استخارہ فی سبیل اللہ فرمائیں۔

شرعی دم و حفاظت

2. شرعی کاٹ و علاج

سحر، جادو، آسیب، نظرِ بد اور ناگہانی بندشوں کے لیے قرآن و سنت کے مطابق شرعی دم

✦

اپنے نام کا اسم اعظم معلوم کریں

حسابِ ابجد کے مطابق اپنے نام کا بابرکت اسمِ اعظم اور مسنون ورد معلوم کرنے کے لیے رہنمائی حاصل فرمائیں۔

اسمِ اعظم پورٹل کھولیں ←
شعبہ تعلیم و تربیت

روحانی کورسز (Spiritual Courses)

عملیات، نقوش، اسمائے حسنیٰ اور قرآنی حروف کے شرعی و مستند آن لائن کورسز

✦

اسماء الحسنیٰ کورس

✦

اسماء النبی کورس

✦

حروف تہجی کورس

✦

روحانی تشخیص کورس

✦

علم النقوش کورس

✦

عملیات کورس

ذخیرۂ وظائف

مجرب مسنون وظائف لائبریری (Wazaif System)

قرآن و سنت کی روشنی میں مستند دعاؤں اور اذکار کا سرچ ایبل خزانہ

عام

بلڈ پریشر کنٹرول میں رہےگا

blood pressure urdu
عام

رسولیوں کے لئے یہ عمل کریںیہ والا عمل

41 دن روز صبح و شام 1۔ 1 چینی کی یا ڈسپوزیبل پلیٹ پر لکھ کر پییں

♡سَلَامٌ قَوْلًا مِّن رَّبٍّ رَّحِيمٍ
♡سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ
♡سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ
♡سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ
♡سَلامٌ عَلَى إِلْ يَاسِينَ
♡سَلامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ
♡سَلامٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِ

عام

ضدی اور روتے بچے کے لئے روحانی عمل

جو بچہ بلاوجہ ضد کرتا ہو اور روتا ہو اس کے لئے یہ آیت مبارکہ ایک کاغذ پر باوضو لکھیں اور موم جامہ کرکے بچہ کے گلے میں ڈال دیں – یا سات مرتبہ پڑھ کر دم کریں ان شاء اللہ عزوجل بچے کا رونا اور ضد کرنا بند ہوجائے گا
وَخَشَعَتِ الْأَصْوَاتُ لِلرَّحْمَٰنِ فَلَا تَسْمَعُ إِلَّا هَمْسًا (طه ١٠٨)
وَلَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللہِ الْعَلِىِّ
الْعَظِيْمِ
✏️ابو نعمان مدنی

عام

قد بڑھانے کا روحانی عمل

آدھا گلاس پانی۔ پہلے درود ابراہیمی ایک بار پڑھیں۔ اس کے بعد پھر سورة یوسف کی پہلی آیت ( تین مرتبہ)

الٓرo تِلکَ اٰیٰتُ الکِتٰبِ المُبِینِ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ اَلرَّحِیمُ یَااَللّٰہُ یَامُرِیدُ۔

اس کے بعد ایک بار درود ابراہیمی پڑھیں۔گلاس پر پھونک مار کر تصوراتی طور پر اپنے قد کو بڑھتا ہوا خیال کر کے پانی بیٹھ کر تین سانسوں میں پی لیں۔ یہ عمل ایک مرتبہ صبح اور ایک مرتبہ شام کریں۔ یاد رہے کہ مستقل مزاجی لازمی ہے۔ اس عمل کی مدت پابندی کے ساتھ چھ ماہ ہے۔ یقین کامل شرط ہے۔ نماز اور روزہ کی پابندی لازم ہے۔ گناہوں اور جھوٹ سے بچنا اور سچ بولنا شامل ہے۔

ایک اور عمل بھی آذمودہ ہے باوضوہو کراگربتی جلائیں۔ایک بڑی بوتل عرق سونف کی اپنی پاس رکھیں۔ سات مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں پھر یہ عمل اس طرح پڑھیں۔

اَللہُ 66 مرتبہ پڑھیں۔
یَاقَدِیْرُ 314 مرتبہ پڑھیں۔
یَابَدِیْعُ 86 مرتبہ پڑھیں۔
یَاھُوْ 11 مرتبہ پڑھیں۔
یَاوَدُوْدُ 20 مرتبہ پڑھیں۔
یَاقَیُّومُ 156 مرتبہ پڑھیں۔

بس عمل ختم اور درود ابراہیمی سات مرتبہ پڑھیں اور یہ سارا پڑھا عرق سونف پر دم کردیں۔ 41دن تک ہر روز اسی طرح پڑھیں۔ 41 دن بعد 90 دن تک یہ عرق سونف پئیں تو 90 دن میں 41 دن پڑھائی والے بھی شامل کرنے ہیں یعنی پہلے روز سے عرق سونف پانی میں تھوڑا سا ڈال کر پی لیں اگر عرق سونف ختم ہوجائے تواور عرق سونف ملالیں اور 90دن تک صبح و شام پانی میں ملاتے جائیں‘
اس عمل میں عمر کی کوئی قید نہیں

عام

یرقان اور ہیپاٹائٹس کا مجرب عمل

ان شاء اللہ عزوجل اس عمل کوکرنے سے یہ مرض دور ہوتی ہے اور یہ عمل صبح نماز فجر سے سورج کے نکلنے تک کرتے ہیں
🌻طریقہ کار🌻
تھوڑی سی سبز گھاس🍃 اور سرسوں کا تیل لیں تیل کو ایک پلیٹ🍽️ میں ڈال لیں گھاس🍃 کو پانی🥛 سے اچھی طرح دھو لیں اب تیل والی پلیٹ یرقان زدہ مریض🤕 کے سر پر رکھیں اول آخر تین مرتبہ درود پاک گیارہ مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھیں سورہ فاتحہ پڑھتے وقت گھاس کو تیل میں گھماتے جائیں یہ عمل سات دن کرنا ہے ان شاء اللہ عزوجل یرقان سے شفاء ملے گی

عام

ناف کاروحانی علاج

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ()
(پ۲۳، یٰس: ۵۸)

کاغذ پر باوضولکھ (یالکھوا ) کر پلاسٹک کوٹنگ کرکے کپڑے وغیرہ میں سی کر ناف پر اِس طرح باندھئے کہ ناف کے نیچے نہ جائے،
اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصِل ہو گی ۔
عمل کرنے سے پہلے صدقہ ضروردیں
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ ابونعمان مدنی

عام

کھیتی میں برکت اور ہر آفت سے حفاظت کیلئے

اس دعا کو کاغذ پرلکھ کر بانس کی پونگی کے اندر رکھ کر اس کے منہ کو بند کر کے بیچ کھیتی میں دفن کردیں

اللهم يا رزاق  العباد و يا  خالق الاخلاق و يا فاطر السموات والارض و يأمنبت  الزرع  في الارض و يا مجيب الدعوات ادفع من هذا الزرع من هو امرالبهائم ووحوش والخنازير المفسدة وارزقنابهارزقاًحسناً وصلى الله  على خير  خلقه  محمد  واله وصحبه اجمعين

برحمتك يا ارحم الراحمين
✏️ابو نعمان مدنی

عام

اگر کسی کا حمل خشک ہوجائے اس کے لئے مجرب عمل

جس عورت کا حمل خشک ہوگیا ہو اس کے لئے یہ آیات چینی کے برتن میں لکھ کر چالیس روز بلاناغہ حاملہ کو پلایا جائے اللہ کے حکم سے حمل نمو حاصل کرکے ظاہر ہوگا
عمل شروع کرنے سے پہلے صدقہ ضرور دیں

بسم اللہ الرحمن الرحیم
سُبْحَٰنَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلْأَزْوَٰجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۢبِتُ ٱلْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ
وصلی اللہ تعالی علی خیر خلقہ محمد والہ و اصحابہ اجمعین

✏️ابو نعمان مدنی

عام

سردی والے بخار کا روحانی علاج

 جس آدمی کو سردی سے بخار چڑھتا ہواسے درج ذیل آیتِ کریمہ سات بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے بخار چڑھنے کے وقت سے ایک دوگھنٹے پہلے یہ دم شدہ پانی پلادیں۔ تین سے سات روزتک یہ عمل جاری رکھیں ۔ سردی اور اس کا بخار ہمیشہ کے لئے رخصت ہوجائے گا
اول آخر درود پاک
 فَلَمَّا تَجَلَّىٰ رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا وَخَرَّ مُوسَىٰ صَعِقًا
عمل کرنے سے پہلے صدقہ ضرور دیں
✏️ابونعمان المدنی

عام

بخار کی شدت کے وقت روحانی عمل

اول آخر درود پاک
سات مرتبہ یہ آیت مبارکہ پڑھ مریض کو پانی پر دم کرے پلایں اور مریض کے اوپر چھڑکیں ان شاء اللہ عزوجل بخار دور ہوجائے گا
قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ
عمل کرنے سے پہلے صدقہ ضرور دیں
✏️ابونعمان المدنی

عام

سامان کی جلد فروخت کیلئے

اگر کوئی شخص اپنی کوئی چیز جلد بیچنا چاہتا ہو لیکن وہ چیز جلد نہ بکتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے
مندرجہ ذیل آیت کو باوضو 33 مرتبہ پڑھ کر اس سامان یا چیز پر پھونک دیں انشاءاللہ تعالیٰ جلد فروخت ہو جائے گی
سورہ یوسف آیت 80
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمo فَلَن اَبرَحَ الاَرضَ حَتّٰی یَاذَنَ لِی اَبِی اَویَحکُمَ اللّٰہُ لِی وَہُوَ خَیرُالحٰکِمِینَ۔(یوسف: 80)
اگر کوئی جگھ یا زمین بیچنی ہوتو یہ ہی عمل کسی بھی حلال جانور کا روحانی صدقی دے کر 333 مرتبہ ہر جمعہ کو پڑھا جائے تو انشاء اللہ چند ہی جمعہ عمل کرنے سے فروخت کا عمل شروع ہوجاتا ہے
✏️ابونعمان المدنی

عام

ماں میں دودھ کی کمی کا روحانی علاج

اگر بچہ کی ولادت کے بعد دودھ پیدا نہ ہوتا ہو تو ایک سو ایک بار یہ آیت بارش کے پانی پر دم کر کے پلایا جائے۔ ان شاء اللہ خوب دودھ پیدا ہو گا۔
وَ ھِیَ تَجْرِیْ بِھِمْ فِی مَوْجٍ کَالِْجِبَالِ فِیْھِمَا عَیْنٰنِ تَجْرِیٰنِ۔

اگر ماں کو بچہ کی ولادت کے بعد دودھ کم آتا ہو تو یہ آیت اکیس بار پانی پر دم کر کے اکیس دن تک پلایا جائے اور اسی کو لکھ کر عورت کی چھاتی پر باندھ دیا جائے۔ ان شاء اللہ عزوجل کمی دور ہوگی

وَاَوْحَیْنَآ اِلٰٓی اُمِّ مُوْسٰٓی اَنْ اَرْضِعِیْہِ فَاِذَا خِفْتِ عَلَیْہِ فَاَلْقِیْہِ فِی الْْیَمِّ وَلَا تَخَافِیْ وَلَا تَحْزَنِیْ اِنَّا رَآدُّوْہُ اِلَیْکِ وَجَاعِلُوْہُ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ 

ماں میں دودھ کی کمی ہو تو یہ آیت خمیری روٹی پر لکھ کر سات روز تک کھلایا جائے۔ مجرب عمل ہے
فَبِاَیِّ اٰٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ۔

اسم باری تعالیٰ ھو الحی القیوم تین سو مرتبہ پڑھ کر دم کرنا دودھ کی کمی کو دور کرنے کے لیے بہت نافع ہے۔
✏️ابو نعمان مدنی

عام

میاں بیوی میں محبت کا روحانی عمل

خاوند یا بیوی میں محبَّت کی کمی ہو ، لڑائی جھگڑا رہتا ہو ، نااتِّفاقی ہو یا خاوند غیر عورتوں میں دلچسپی رکھتا ہو تو خاوند کی بُری عادات چُھڑوانے اور آپس میں پیار و محبت بَڑھانے کے لیے یہ عمل کیجیے۔

اِنْ شَـــــــــــاءَﷲ عَزَّوَجَلَّ ہر طرح کی نا اتفاقی و نفرت محبّت میں بدل جائے گی۔

عمــــــــــل پیش خدمت ہے ۔

کالی مرچ کے (40) چالیس دانے لیجیے پھر ہر ایک دانے پر ســــــــــــورہ یوســـــــف کی آیت نمبر 30 تیس کو ایک مرتبہ پڑھ کر پھونک مار کر آگ میں ڈالتے جائیے اور کہیے فُلاں بِنت فُلاں یا فُلاں بِن فُلاں کا دِل میری محبَّت میں تڑپے اور مُجھ سے رُجوع کرے۔

آیت کــــــــــــــریمہ یہ یے ۔ 👇🏻
وَ قَالَ نِسْوَةٌ فِی الْمَدِیْنَةِ امْرَاَتُ الْعَزِیْزِ تُرَاوِدُ فَتٰىهَا عَنْ نَّفْسِهٖۚ- قَدْ شَغَفَهَا حُبًّاؕ-اِنَّا لَنَرٰىهَا فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ( پارہ 12 سُورہ یُوسُف آیت۳۰)

مُدَّتِ عمَل : اس عمل کو (21) اکیس یا (40) چالیس دن تک کریں ۔

🚫 نوٹ۔ ناجائز کام کے لیے اس عمل کی اجازت نہیں ورنہ نقصان ہو گا ۔

عام

چوری غائب یا گمشدہ چیز واپس ملنے کا لاجواب عمل

اگر کسی شخص کی کوئی چیز گم ہوجائے یا چوری ہوجائے تو وہ شخص گیارہ مرتبہ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ایک مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر کالی مرچ پر دم کرکے مرچ کو جلادے‘ اسی ترتیب پر سات مرتبہ اس عمل کو کرنا ہے۔ ان شاء اللہ اللہ پاک کےحکم سے گم ہوئی چیز ضرور ملےگی‘ اگر کسی نے چوری کی ہوگی تو وہ خود اس چیز کو واپس کردےگایا اس جگہ پر واپس رکھ دے گا‘ یقین سےپڑھنا لازمی ہے۔

عام

گئی ہوئی بینائی واپس لانے کا عمل

بِسْمِ اللّٰھِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ نور نور نور نور نور چینی کی سفید پلیٹ پر اس طرح لکھیں کہ م اور و کا دائرہ کھلا رہے ۔

پھر آب زم زم شریف سے ، اگر وہ نہ ملے تو بارش کے پانی سے ، اگر وہ نہ ملے تو آب جاری سے ، اگر وہ نہ ملے تو تازہ پانی سے دھو کر دو سو چھپن مرتبہ یَانُوْرُ پڑھ کر پانی پر دم کر دیں ، اول و آخر تین تین مرتبہ یہ درود پاک اَللّٰھُمَّ یَانُوْرُ یَانُوْرَ النُّوْرِ صَلِّ عَلٰی نُوْرِکَ الْمُنِیْرِ وَاٰلِہ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ اب اس دم شدہ پانی کو آنکھوں میں لگائیں اور باقی پانی پی لیں ۔

یہ عمل ایسا قوی التاثیر ہے کہ اگر صدق اعتقاد ہو تو اِنْ شَـــــــــــاءَﷲ عَزَّوَجَلَّ گئی ہوئی نظر بھی واپس آ جائے گی ۔

نوٹ : یہ عمل آنکھوں کے دیگر امراض کے لیے بھی کیا جا سکتا یے

عام

ہر مقصد کی کامیابی کے لیے

حَسْبُنَا اللهُ وَنِعْمَ الوَكِيلْ
چار سو پچاس بار بعد از نماز عشاء باوضو قبلہ رو دو زانو بیٹھ کر پڑھیں
عمل تا حصول
✏️ابو نعمان مدنی

عام

ہرنیا کا روحانی علاج

یہ آیات چینی کی پلیٹ پہ خود یا کسی سے لکھوا کے بارش کے پانی سے اگر بارش کا پانی نہ ھو تو گھر کے صاف پانی سے41 دن روزانہ ایک پلیٹ پی لیں
ان۔شاء اللہ عزوجل کرم ہو شفاء ملے گی

وہ عمل یہ ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
یا اللہ یا رحمن یا رحیم دل ماراکن مستقیم بحق ایاک نعبد وایاک نستعین یا شافی یا کافی یاسلام بحق ویشف صدور قوم مٶمنین وشفآءلما فی الصدور یخرج من بطونھا شراب مختلف الوانہ فیہ شفآءللناس وننزل من القرآن ماھو شفآء ورحمة للمٶمنین واذا مرضت فھو یشفین قل ھو للذین آمنو ھدی وشفآء
بحق سلام علی عبادہ الذین اصطفی سلام قولا من رب رحیم سلام علی نوح فی العالمین سلام علی ابرھیم سلام علی موسی و ھارون سلام علی الیاسین سلام علی المرسلین اللہ رب محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ شافی اللہ معافی اللہ کافی
✏️ابو نعمان المدنی

عام

یرقان کے دو علاج

1_بھنے ہوئے چنوں پر اول آخر ایک بار درود شریف کے ساتھ سورت الفلق اور سورت الناس ایک ایک بار یا تین تین بار پڑھ کر دم کر دیجئے اور تھوڑے تھوڑے کھاتے رہئے..
2_گنے کو رات شبنم میں رکھ دیجئے اور صبح استعمال کر لیجئے. گنا ہیپاٹائٹس کے لیے بہت مفید ھے

عام

دشمن سے حفاظت و حصار کا عمل

ڈراؤنی جگہ، انسان وجنات،جانور، کے شر سے بچنا ہو دشمن کی آنکھوں سے اوجھل ہونا ہو ہر قسم کی حفاظت کے لئے مجرب عمل

اول آخر درود پاک 3363 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیں یا چلتے پھرتے اپنے ورد میں رکھیں ان شاءاللہ عزوجل حفاظت ہوگی

وَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ()

✏️ابو نعمان مدنی

عام

دفع آفات کے لئے ایک انتہائی آزمودہ عمل

اگرکسی گھر میں مال وذخائر یا گھر والوں کے امن وراحت پر مصیبت یا کوئی آفت آتی رہتی ہو تو چار پر چیاں لیں پھر ہر پرچی پر سورہ عصر لکھ کر گھر کے چاروں کونوں میں سوراخ کرکے اس کے اندر ہر پرچی کو رکھ کر سوراخ بند کردیں ان شاءاللہ العزیز ہر قسم کی آفت سے امن رہیگا

عام

ہر حاجت و مراد پوری ہوگی

ہزار بار یَاشَیْخُ عَبْدَ القَادِرِ شَیئًا لِلّہِ پڑھے ،اول آخر 10،10 بار درود پاک پڑھ کر داہنے ہاتھ پر دم کر کے رخسار کے نیچے رکھ کر سو جائے. ہر حاجت و مراد پوری ہوگی. ان شاء اللہ

عام

بچہ کند ذہن ہو یا حافظہ کمزور ہو

ہر روز تین بادام کی گریا ں لیکر
یہ آیت کریمہ پڑھیں تین مرتبہ دم کرکے دیں
 بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ »
« رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَیَسِّرْ لِی أَمْرِی وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّن لِّسَانِی یَفْقَهُوا قَوْلِی
✏️ابونعمان المدنی

عام

جادو کے توڑ کا روحانی مجرب عمل

بیری کے سات پتے لے کر دو پتھروں کے درمیان رگڑ کر پیس لے پھر اس مکسچر کو کو کسی برتن پیالہ یا برتن میں ڈال کر تھوڑے پانی ڈالے اور ایک مرتبہ آیت الکرسی اور چاروں قل پڑھ کر اس مکسچر پر دم کرے اور تین گھونٹ پانی اس پیالی سے پی لے پھر بقیہ مکسچر غسل کے لئے تیار پانی کی بالٹی میں ڈال دے اور اس سے غسل کر لے جادو دور ہوگا ٹونہ وغیرہ کا اثر بھی دور ہوگا
✏️ابو نعمان المدنی

عام

کاروبار میں بندش دور کرنے کے لیے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
کاروبار میں بندش دور کرنے کے لئے بعد نماز فجر سورج نکلنے سے پہلے باوضو دکان دفتر یا گودام پر جاکر ایک مرتبہ سورہ ناس ( اول آخر ایک بار درود شریف )پڑھ کر دروازے پر دم کیجیے پھر پانچ قدم پیچھے ہٹ کر دونوں جوتے اتار کر ان کے تلوے آپس میں ٹکرا کر جھاڑیے (جوتے لیدر سول کے ہوں )پھر وہی جوتے پہن کر دوکان دفتر میں داخل ہوکر لوبان کی دھونی دیجیے (پنج وقتہ نماز ضروری ہے )
عمل شروع کرنے سے پہلے گیارہویں شریف کے 11روپے اور کام ہوجانے کی صورت میں امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ کی نیاز دیں
✏️ابونعمان المدنی

عام

نظربد کا روحانی علاج

بعض مرتبہ کسی کی نظر اتنی خطرناک ہوتی ہے کہ بچہ یا بڑا کھانا کھانا چھوڑ دیتا ہے اور روزبروز صحت گرتی جاتی ہے اس صورت میں ڈاکٹر‘ حکیم اور وید کا علاج غیرمؤثر ہوجاتا ہے کمزوری بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔ یہ آیت تین مرتبہ پڑھ کر نظر والے پر دم کردیں یا عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھ کر موم جامہ کرکے بچے یا بڑے جس کو نظر لگی ہو اس کے گلے میں ڈال دے۔
وہ آیت یہ ہے۔
وَمَا اُغْنِیْ عَنْکُمْ مِّنَ اللہِ مِنْ شَیْءٍ اِنِ الْحُکْمُ اِلَّالِلہِ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَعَلَیْہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُتَوَکِّلُوْنَ ﴿یوسف۶۷﴾
✏️ابو نعمان المدنی

عام

بچے بچیوں کی شادی کیلئے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
بعض مرتبہ لڑکے لڑکی شادی سے رہ جاتے ہیں ان کی عمریں ڈھل جاتی ہیں لیکن کوئی مناسب اور موزوں رشتہ نہیں ملتا‘ لڑکیوں کی بے بسی پر رونا آتا ہے‘ اس کا آسان روحانی عمل یہ ہے :۔جس لڑکی یا لڑکے کا پیغام نہ آتا ہو اسے چاہیے کہ وہ خود
پانچ وقت کی نماز کی پابندی کرے اور بعد نماز عشاء باوضو سورۂ اخلاص اکتالیس مرتبہ پڑھیں۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ یہ عمل مسلسل بلاناغہ نوے دن تک کریں اور عمل کے ختم پر اللہ تعالیٰ سے اپنے رشتہ کی دعا کریں۔ انشاء اللہ عزوجل کرم ہوگا
✏️ابو نعمان المدنی

عام

کان کے درد کا روحانی علاج

کان میں درد ہو یا کان کے متعلق کو بھی بیماری ہو اور میڈیسن فائدہ نہ دے رہی ہو سماعت کم ہورہی ہو تو وہ شخص یا دوسرا کو شخص با وضو ہوکر اکیس مرتبہ اس آیت کریمہ کو پڑھ پانی پر دم کرے اور مریض کے کان پر بھی پھر پانی کے تین قطرے کان میں ڈالیں ان شاء اللہ عزوجل درد سے آرام آجائے گا اور شفاء ملے گی
وہ آیات مبارکہ یہ ہے
تَبَارَكَ الَّذِي نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلْعَالَمِينَ نَذِيرًا (1) الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكٌ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا (2)
سورہ الفرقان رکوع نمبر 1 آیت 1،2
✏️ابو نعمان المدنی

عام

درد سر کا مجرب عمل

اگر کسی کو سر درد ہو تو یہ عمل اس کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا، عامل کو چاہیے کہ اپنا ہاتھ درد کی جگہ پر رکھ کر تین بار یا سات بار یہ دعا پڑھے ان شاء اللہ عزوجل آرام آجائے گا.

دعا یہ ہے.
بِسْمِ اللہِ خَیْرِ الْاَسْمَآءِ بِسْمِ اللہِ رَبِّ الْاَرْض وَرَبِّ السَّمَآءِ بِسْمِ اللہِ اِسْمُہٗ بَرَکَۃٌ وَّ شَفَآءٌ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ بِیَدِہِ الشِّفَاءُ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَا یَضُّرُ مَعَ اسْمِہِ شَیْءٌ فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآءِ وَھُوَ السّمِیْعُ الْعَلِیْمُ

✏️ابو نعمان مدنی

عام

جادو اور ٹونہ سے بچنے کا اور جادو کرنے والے پر پلٹا کا روحـــــانی عمــــل

آیت کــــــــــــــریمہ
وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ اِنَّا لِلہ وَ اِنَّاۤ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَ

جو جادو اور ٹونے کی وجہ سے پریشان ہوں تو یہ عمل ضرور کریں ان شاء اللہ عزوجل فائدہ ہوگا جادو اور ٹونہ کو زمین سے ،جسم سے ہر جگہ سے کھینچ کرنے کرانے والے پر پلٹا دیتا ہے
طریقہ کار
روزانہ فجر کی نماز کے بعد 60 بار تلاوت کرکے ہاتھوں پر پھونک دیں،اپنے جسم پر پھیر لیں ،اور گھر کی چاروں سمت بھی اس کو دم کردیں۔
اس کے علاوہ پانی پر روزانہ کسی بھی وقت 101 پر دم کرکے پیئیں ان شاء اللہ عزوجل جادو کی کاٹ ہوگی اور کرنے والے پر پلٹ جائے گا

عمل کی مدت
اکیس دن یا اکتالیس دن

شرط
پڑھتے وقت تجوید کا لحاظ رکھا جائے
کَتَبــَــــــــــــــــــــــــــــــــــہٗ
اَبـُوْ نُعْمَـــــــــانْ مـَــــــــدَنِیْ

عام

بچھو کے کاٹے کا دم

فرعون مع لشکر در آب نیل غرق شود
بچھو کاٹ لے تو 7 بار پڑھ کر داہنے کان میں دم کریں پھر 7 بار پڑھ کر باہنے کان میں دم کریں۔

عام

ناجائز قبضہ چھڑوانے کے لئے

تھوڑی سی رائی لیں اور اس پر
سورتہ لھب 101 مرتبہ پڑھ کر دم کریں، اور اس قابض شخص کا نام لے کر قبضہ چھوڑنے کی نیت کرکے رائی کو کوئلہ یا چولہے پر توا رکھ کر جلادیں کہ وہ شخص پلاٹ / فلیٹ / زمین خالی کر دے۔

مدت وظیفہ: 41 دن

عام

دمہ اور کھانسی کے لئے

بروز بدھ کاغذ کی چھوٹی پٹی پر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر
یا مستبین لکھیں لیں۔

اسطرح سے پٹیاں تیار کرلیں۔

جب مذکورہ مرض کے لئے مریض آئے تو اس پٹی میں سے 7 تعویز کاٹ کر دیدیں کہ روز 1 تعویز پانی کے ساتھ نگل لے۔

اگر چھوٹا بچہ ہو تو روز پانی میں گھول کر 1 تعویز پلائیں۔

نوٹ:
▪️یہ صرف بدھ کے دن ہی لکھنا ہے۔
▪️بہتر ہیکہ زعفران سے لکھا جائے، ورنہ پھر سرخ روشنائی یا کسی بھی روشنائی سے لکھ لیں۔
▪️مومی کاغذ (بٹر پیپر) بہتر رہتا ہے۔ بصورت دیگر عام کاغذ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کتبہ: ابو نعمان مدنی عطاری منانی

عام

کان کے جملہ امراض سے شفاء کا روحانی علاج

کان میں درد ہو یا سماعت کم ہو رہی ہو یا کان کے متعلق کوئی بھی بیماری ہو اور دوا سے فائدہ نہ ہو رہا ہو تو باوضو اکیس مرتبہ یہ آیات کریمہ

تَبٰرَكَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰى عَبْدِهٖ لِیَكُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْر0اَلَّذِیْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ یَكُنْ لَّهٗ شَرِیْكٌ فِی الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَیْءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقْدِیْرًا0
(سورۃ الفرقان، آیت نمبر ۰۱ تا ۰۲)

پڑھ کر مریض کے کان اور پانی پر دم کریں پھر دم کیے ہوئے پانی کے تین قطرے کان میں ٹپکائیں تو ان شاءاللہ عزوجل درد سے آرام آجائے گا اور شفاء بھی ملے گی۔

✍🏻کتبـــــــــــــــــــــــــــہ:ابو نعمان مدنی
۲۷ذوالحجۃالحرام۱۴۴۰ہجری

عام

بھاگے ہوئے شخص کو واپس لانے کا روحانی عمل

40دن تک روزانہ دو رَکعت نفل پڑھ کر 119بار
یَاحَیُّ یَا قَیُّوۡم پڑھنے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ بھاگا ہوا شخص واپَس آ جائے گا۔

نوٹ عمل کرنے سے پہلے صدقہ ضرور دیں

عام

ایک تسبیح درود رضویہ پڑھنے کے کمالات

اگر کوئ شخص روزانہ ایک تسبیح ( یعنی سو بار درود رضویہ ) پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا۔تصور کر کرکے پڑھ لے تو ایسے شخص کو مندرجہ ذیل نعمتوں اور انعامات سے نوازا جائے گا
پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کا دیدار نصیب ہوگا
خاتمہ ایمان پر ہوگا
دل منور ہوگا
رزق میں برکت ہوگی
مشکلوں میں آسانی ہوگی
درود رضویہ
صَلَّی اللّہُ عَلَی النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَاٰلِہٖ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ صَلٰوۃً وَّسَلاَماً عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہِ ﷺ

عام

دفع آفات کے لئے ایک انتہائی آزمودہ عمل

اگرکسی گھر میں مال وذخائر یا گھر والوں کے امن وراحت پر مصیبت یا کوئی آفت آتی رہتی ہو تو چار پر چیاں لیں پھر ہر پرچی پر سورہ عصر لکھ کر گھر کے چاروں کونوں میں سوراخ کرکے اس کے اندر ہر پرچی کو رکھ کر سوراخ بند کردیں ان شاءاللہ العزیز ہر قسم کی آفت سے امن رہیگا.

عام

ڈپریشن / ٹینشن / اینگزائٹی کا آخری علاج

اگر کسی بھی وجہ سے ٹینشن یا اینگزائٹی ہو۔ چاہے کتنا ہی سخت ڈپریشن ہو اس روحانی علاج سے مکمل شفایابی ہوگی۔
طریقہ:
رات بستر پر لیٹ کر دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت سے اپنی پیشانی پر اسم ذات اللہ لکھیں اور مکمل توجہ سے یہ مبارک اسم اللہ پڑھیں۔ یہ 1 مرتبہ ہوا۔ اسطرح کل 66 مرتبہ لکھنا اور پڑھنا ہے۔
ان شاء الله ٹینشن سے نجات بھی ملے گی اور قلبی سکون بھی نصیب ہوگا ان شاء الله

عام

منہ کے چھالوں کے لیے روحانی علاج

سات مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھ پانی پر دم کریں
اور پلایں
کوئ ھاضمہ دار پھکی لیکر نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں صبح و شام

عام

حمل گرنے سے حفاظت کا عمل

جس عورت کا حمل گر جاتا ہو تو اس کے قد کے برابر سرخ رنگ کے سات تار کچے دھاگہ کے لے کر نو گرہ دے اور ہر گرہ پر یہ آیتہ کریمہ پڑھ کر دم کرے اور پیٹ باندھ دے بچہ ہونے سے پہلے کھول دے

وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ ۚ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَلَا تَكُ فِي ضَيْقٍ مِّمَّا يَمْكُرُونَ
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ
✏️ابونعمان مدنی
١١ ذیقعدہ ١٤٤٢ ھجری

عام

ذہنی مسائل کی علامات اور اسکا روحانی علاج

صہ زیادہ اور جلدی آنا،اورطبیعت میں چڑچڑا پن ہونا

بلاوجہ بے چینی اور گھبراہٹ

سونے میں معمول سے زیادہ دشواری ہونا

دوستوں اور رشتہ داروں سے دوری محسوس کرنا

پسندیدہ کام یا اشیاء سے دلچسپی ہونا

*روحانی علاج*

(1) لاحول شریف 60 بار

(2)الحمد شریف اور آیة الکرسی ایک ایک بار

(3) تینوں قل شریف تین بار

باوضو رہیں ان شاء اللہ عزوجل ذہنی سکون ملے گا

*✏ابو نعمان مدنی*

١٤ربیع الاول ١٤٤٣ ھجری

عام

برائے روایت موتی مرے ہوئے کو خواب میں دیکھنے کا عمل

امام حسن بصری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں
کہ جو شخص اپنے مردوں میں سے کسی کو خواب میں دیکھنا چاہے تو وتر کے بعد چار رکعت نفل پڑھے ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ التکاثر تلاوت کرے پھر اس کے بعد اپنے بستر پر یہ کلمات پڑھتا ہوا سو جائے
اَلّلھُمَّ اَرِنیِ فلانا عَلَی الْحَالَةِ الَّتِیْ ھُوَ عَلَیْھَا
فلاں کی جگہ اس کا نام لے ان شاء اللہ عزوجل اس کو خواب میں دیکھے گا

جواہر خمسہ صفحہ 62
شاہ محمد غوث گوالیاری رحمتہ اللہ علیہ
✏️ابو نعمان مدنی

عام

گردہ کڈنی کے امراض کا روحانی علاج

بارش کے پانی پر باوضو ہر بار بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ سُوْرَۃ اَلَمْ نَشْرَحْ گیارہ بار پڑھ کر دَم کردیجئے اور دن میں چار بار (صبح ناشتے سے قبل، ظہر کے وقت، عصر کے بعد اور سوتے وقت) تین تین گھونٹ وہ پانی پئیں۔ ہر بار پینے سے پہلے سات بار دُرودِ ابراہیم پڑھ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ تعالٰی گردے کی بیماری دور ہوجائے گئ
جب تک ٹھیک نہ ہوں علاج جاری رکھیں

عام

سپرمز کی کمی کا روحانی علاج

جن جوڑوں کو سپرمز کی کمی کی وجہ سے اولاد نہ ہو رہی وہ یہ عمل کریں۔
سورہ الفلق اور سورہ الناس کو بارش کے پانی یا آب زم زم پر 101 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ پھر اس پانی کو چالیس یوم پیئں۔اور روزانہ پانی پر سورة يوسف اور سورہ یسین 1 مرتبہ پڑھ کر اس پانی کو 40 یوم پیئں۔
ان شاء اللہ عزوجل کمی دور ہوگی
✏️ابو نعمان المدنی

عام

لقوہ کا روحانی علاج

لقوہ کے مریض کو پانی اور زیتون کے تیل پر آیت ایک سوایک (۱۰۱) بار پڑھ کر دم کردیں ۔ پانی پلائیں اور تیل سے متاثرہ جانب کی صبح وشام مالش کریں۔
آیت مبارکہ یہ ہے
قَدْ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ ۖ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا ۚ فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ۚ

اور ساتھ ہی اس مریض کو سات دن تک لگاتار تھوڑی تھوڑی مقدار میں جنگلی کبوتر کی یخنی پلائیں تو انشاء اللہ کچھ ہی دنوں میں مریض ٹھیک ہوجائے گا

عام

تلی کے تمام امراض کے لئے

٢٥٩٤٨١٩٢٣ح ح د دصو ع
لکھ کر دائیں بازو سے لٹکادیں یعنی باندھ دیں ان شاء اللہ عزوجل شفاء ہوگی

عام

پنجتن پاک کی برکت سے نظر بَد اتارنے کے 5 طریقے

نمبر ۱: جس پر نظر لگی ہُو۔ اُسے فرض غسل کی طرح غسل کرنے کا کہیں۔ اگر معلوم ہُو۔کہ،، فُلاں کی نظر لگی ہے۔ تو جسکی نظر لگی ہُو۔ اُسکے وضو کا پانی مریض پر چھڑکیں۔۔۔ اور یہ دعا ۱۱ مرتبہ پڑھ کر مریض پر دَم کریں۔ دُعا یہ ہے۔
اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّة مِنْ شَرِّ کُلِّ شَیْطَانٍ وَہَامَّة وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَامَّة

۲: دُوسری دُعا یہ ہے جو کہ نظر کے علاج میں بُہت نافع ہے۔ درج ذیل دُعا تین مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم(پڑھ کر سات مرتبہ
بِسمِ اللہِ اللھم اَذھِب حَرَّھا وَ بَردَھَا وَوَﺻَﺒَﮭَﺎ
پڑھ کر مریض پر دَم کریں۔ انشا اللہ نظر اُتر جائے گی۔

نمبر ۳: تین عدد سُرخ مِرچ لیں۔ اُس پر سات مرتبہ بسم اللہ شریف، ایک مرتبہ سُورہ الکرسی، تین مرتبہ سُورہ فلق، تین مرتبہ سُورہ والناس، اول آخر درود پاک پڑھ کر مِرچوں پر دم کریں۔ پھر اِن مرچوں کو مریض پر اکیس مرتبہ وار کر چولہے میں ڈال دیں۔۔۔ ان شا اللہ عزوجل نظر کا اثر دفع ہُوجائے گا۔
نمبر ۴: بچوں کی نظر اُتارنے کیلئے سورہ کوثر سے بھی دَم کیا جاسکتا ہے۔ جسکا طریقہ یہ ہے۔
سب سے پہلے تین مرتبہ درودِ پاک پڑھیں۔ پھر تعوذُ تسمیہ کے بعد ایک مرتبہ سورہ کوثر بچے کے سیدھے گال پر دَم کریں۔ دوسری مرتبہ سورہ کوثر پڑھ کر اُلٹے گال کی طرف اُور تیسری مرتبہ پڑھ کر بچے کی پیشانی پر دَم کردیں۔۔ ان شا اللہ عزوجل نظر اُتر جائے گی۔
نمبر ۵ : ہر مرتبہ بسم اللہ شریف کے ساتھ درج ذیل سورہ القلم کی دُعا پڑھیں۔ مریض اُور پانی پر دَم کرتے رہیں۔ نو(۹) مرتبہ دَم کرنے کے بعد مریض کو پانی دیں اُور سات گھونٹ پانی پینے کو کہیں۔ ۔۔پینے والا مریض ہر گھونٹ پیتے ہُوئے بسم اللہ شریف پڑھ کر پانی پیئے۔ باقی پانی مریض پر چھڑک دیں۔ ان شا اللہ عزوجل نظر فورا ختم ہُوجائے گی۔۔۔۔
وَاِنۡ يَّكَادُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَيُزۡلِقُوۡنَكَ بِاَبۡصَارِهِمۡ لَمَّا سَمِعُوا الذِّكۡرَ وَيَقُوۡلُوۡنَ اِنَّهٗ لَمَجۡنُوۡنٌ‌ۘوَمَا ھُوَ اِلَّا ذِکرُلِلعَلَمِین۔
سورہ القلم آیت نمبر ۵۱
ابو نعمان المدنی
28 صفر المظفر 1440ھجری